
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ، کنگ خان شاہ رخ خان سے اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہتے۔ رنویر سنگھ کی فلم پداماوت حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں رنویر کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ رنویر، پدماوت کے بعد زویا اختر کی فلم پر کام کرنا شروع کرچکے ہیں۔ رنویر کا موازنہ اب شاہ رخ خان کی ڈر، انجام، بازیگر والے زون میں ہورہا ہے۔
اس خبر کو سننے کے لئے یہاں کلک کریں:
رنویر کا کہنا ہے کہ جب سے میری پہلی فلم آئی ہے میرا موازانہ شاہ رخ سے کیا جاتا ہے۔ شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے رنویر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلمی دنیا کو اتنا کچھ دیا ہے کہ فلمی بالی ووڈ کے معنی ہی بد ل گئے ہیں۔ میرا اور شاہ رخ کا نام اگر کوئی ایک سانس میں لے لے تو وہ گنا ہ ہے۔
رنویر نے مزید کہا کہ شاہ رخ نے آج تک جو کچھ حاصل کیا ہے اگر میں اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی حاصل کرلوں تو میں اپنے آپ کو کامیاب سمجھوں گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Mar 2018, 3:29 PM IST