اکشے کمار کی اداکاری سے مزین فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ ریلیز سے پہلے بیرون ممالک میں تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم پر کویت اور عمان کے ذریعہ پابندی لگائے جانے کے بعد اب قطر نے بھی اس کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ راجہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی اور ان کی بہادری پر مبنی ہے۔ اکشے کمار فلم میں عظیم جنگجو پرتھوی راج کا کردار نبھا رہے ہیں۔
Published: undefined
بیرونی ممالک میں کام کرنے والے ایک ذرائع نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر کہا کہ ان ممالک میں یہ ایشو غیر ضروری طور پر مذہبی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ کویت اور عمان میں پابندی کے بعد اب مزید ایک اسلامی ملک قطر نے فلم کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔ ان ممالک میں رہنے والے ہندوستانی فلم نہیں دیکھ پائیں گے اور یہ واقعی میں افسوسناک ہے۔
Published: undefined
فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی ہدایت کاری ڈاکٹر چندرپرکاش دویدی نے کی ہے۔ مانوشی چھلر نے راجہ پرتھوی راج کی پیاری سنیوگیتا کا کردار نبھایا ہے۔ فلم 3 جون کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ہندوستان میں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت کچھ بی جے پی حکمراں ریاستوں نے اس فلم کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز