ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلمساز سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ پرینیتی سندیپ ریڈی وانگا کی 'اینیمل' میں رنبیر کپور کے اپوزٹ اور سورج بڑجاتیہ کی 'اونچائی' میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
Published: undefined
پرینیتی نے کہا کہ ’’میں ایک ہی سال میں سندیپ ریڈی وانگا اور سورج بڑجاتیہ سر کے ساتھ کام کر رہی ہوں، جو میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ سورج سر کے ساتھ کام کرنا میرے جیسی اداکارہ کے لیے ہمیشہ ایک خواب ہوتا ہے۔ وہ خاندانی تفریح کے ماسٹر ہیں۔ جب میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ سورج سر نے مجھے 'اونچائی' میں کاسٹ کیا ہے تو وہ بہت خوش تھے‘‘۔
Published: undefined
پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’’مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ سورج سر نے، جنہوں نے ہندوستانی سنیما کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کر تے ہوئے سنگ میل حاصل کیا ہے، مجھے اپنے سنیمیٹک وژن کا حصہ بنانے کے لیے منتخب کیا ہے۔ سورج سر میرے تصور سے بھی زیادہ بہترین انسان ہیں۔ وہ عاجزی کے ماسٹر کلاس ہے۔ ان کی ہدایت میں کام کرنے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ ان کی ہیروئن بننا ایک اور نعمت ہے جو مجھے 2021 میں ملی ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز