بالی ووڈ

سدھانشو سریا کی فلم ’ثنا‘ میں کام کریں گی پوجا بھٹ

پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ سدھانشو سریہ نے مجھے اس اہم فلم کا حصہ بنایا جس میں خواتین کی حقیقی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس طریقے سے نہیں جیسا کہ دنیا ان کے بارے میں سوچتی ہے۔

پوجا بھٹ اور سدھانشو سریا، تصویر آئی اے این ایس
پوجا بھٹ اور سدھانشو سریا، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سدھانشو سریہ کی فلم ’’ثنا‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ پوجا بھٹ نے سال 2020 میں فلم 'سڑک۔ 2' سے کم بیک کیا تھا۔ پوجا بھٹ نے ایک اور فلم سائن کی ہے۔ پوجا بھٹ سدھانشو سریہ کی فلم ثنا میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رادھیکا مدان کا بھی اہم کردار ہے۔

Published: undefined

پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سدھانشو سریا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ سدھانشو سریہ نے مجھے اس اہم فلم کا حصہ بنایا جس میں خواتین کی حقیقی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس طریقے سے نہیں جیسا کہ دنیا ان کے بارے میں سوچتی ہے۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ رادھیکا مدان نے گزشتہ ماہ مارچ میں ممبئی میں فلم 'ثنا' کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ فلم میں رادھیکا مدان اور پوجا بھٹ کے علاوہ سوہم شاہ اور شیکھا تلسانیا بھی نظر آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined