بالی ووڈ

کیرالہ میں تمام مذاہب کے لوگ امن سے رہتے ہیں اس لیے یہاں مودی نہیں: جان اَبراہم

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے مودی کا کیرالہ میں اثر کیوں نہیں ہے کے جواب میں کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ امن و سکون سے رہتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیرالہ ابھی تک مودی کے رنگ میں کیوں نہیں رنگا تو انہوں نے سیدھے جواب نہ دیتے ہوئے بھی سیدھے جواب دے دیا۔ مدراس کیفے اور باٹلا ہاؤس جیسی فلموں میں کام کر چکے اداکار جان ابراہم کو فلموں میں ان کے ایکشن اور نجی زندگی میں انہیں خاموش طبیعت سمجھا جاتا ہے۔

جان ابراہم جمعرات کو مصنف مرلی کے مینن کی کتاب پر مبنی ’گاڈ ہو لوڈ موٹر بائیکس‘ کے رسم اجرا پر پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کیرالہ اور اپنے بچپنے کے حوالہ سے باتیں کیں۔

Published: 27 Sep 2019, 8:10 PM IST

کیرالہ ابھی تک مودی کے رنگ میں کیوں نہیں رنگا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے جواب میں کہا ’’یہ کیرالہ کی خوبصورتی ہے کہ یہاں محض دس میٹر کے اندر اندر آپ کو مندر، مسجد اور چرچ ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور سب بغیر کسی دشواری کے ایک ساتھ رہتے ہیں ۔ یہاں پر کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ جب ساری دنیا پولرائزڈ ہو رہی ہے ، کیرالہ ایک مثال ہے جہاں تمام مذاہب اور برادری کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں ۔‘‘

Published: 27 Sep 2019, 8:10 PM IST

واضح رہے کیرالہ ان ریاستوں میں سے ایک ایسی ریاست ہے جہاں سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کے قیادت والے اتحاد یو ڈی ایف کو 20 میں سے 19 سیٹیں ملی تھیں اور وہاں مودی کا اثر بالکل نظر نہیں آیا تھا ۔ کیرالہ میں بی جے پی نہ تو کبھی اقتدار میں رہی ہے اور نہ ہی اس کو کبھی کوئی قابل ذکر انتخابی کامیابی ملی ہے ۔

Published: 27 Sep 2019, 8:10 PM IST

بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم جو نہ صرف ایکشن فلموں کے ہیرو ہیں بلکہ انہوں نے حب الوطنی کے موضوع پر کئی فلموں میں اداکاری کی ہے اور وہ نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں ۔ جان ابراہم کے اس جواب میں بر سر اقتدار جماعت کے لئے واضح پیغام ہے کہ بی جے پی کی لہر وہیں تک پہنچی ہے جہاں مذہبی اختلافات ہیں اور سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فقدان ہے ۔

Published: 27 Sep 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Sep 2019, 8:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات