بالی ووڈ

فلم 'جھنڈ' کے لیے ناگراج منجولے نے کی امیتابھ بچن کی تعریف

ناگراج منجولے نے کہا کہ جب میں نے بچن سر کو فلم جھنڈ کی کہانی سنائی تو وہ فوراً راضی ہو گئے۔ میں کبھی نہیں جانتا تھا کہ ایک دن میں بچن سر کے ساتھ ایک فلم بناؤں گا۔ میں نے بچن سر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس
امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مراٹھی سنیما کے معروف ہدایت کار ناگراج منجولے نے فلم 'جھنڈ' کے لیے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی تعریف کی ہے۔ ناگراج منجولے کی ہدایت میں بنی فلم جھنڈ ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ ایک فٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ فلم جھنڈ میں ایک این جی او کے بانی وجے برسے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وجے برسے این جی او 'سلم ساکر' کے بانی ہیں۔

Published: undefined

وجے برسے نے اپنی این جی او کے ذریعے جھگی جھونپڑی کے بچوں کو فٹ بال کی تربیت دی ہے۔ اس کے ساتھ وہ ان کی زندگی کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔ فلم جھنڈ میں امیتابھ بچن کی بااثر اداکاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ ناگراج منجولے کی یہ پہلی ہندی فلم ہے۔ ناگراج منجولے نے فلم جھنڈ کے لیے امیتابھ بچن کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

ناگراج منجولے نے کہا کہ ’’جب میں نے بچن سر کو فلم جھنڈ کی کہانی سنائی تو وہ فوراً راضی ہو گئے۔ میں کبھی نہیں جانتا تھا کہ ایک دن میں بچن سر کے ساتھ ایک فلم بناؤں گا۔ میں نے بچن سر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اتنی ساری فلمیں کرنے کے باوجود انہوں نے کرافٹ کے لئے انتہائی لگن اور جذبہ دکھانا جاری رکھا ہے۔ امیتابھ سر کو سیٹ پر دیکھ کر ہی ان کی سادگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور ایک انسان کے طور پر بھی وہ بہت مددگار ہیں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined