بالی ووڈ

اسپائی تھرلر فلم ’الجھ‘ میں کام کریں گی جھانوی کپور

فلم الجھ کو سدھانشو ساریہ ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی پرویز شیخ اور سدھانشو ساریا نے لکھی ہے۔ مکالمے اتیقا چوہان نے لکھے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اسپائی تھرلر فلم ’الجھ‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم الجھ میں جھانوی کپور کے ساتھ گلشن دیویا اور روشن میتھیو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں میکرز نے انٹرنیشنل اسپائی تھرلر فلم 'الجھ' کی کاسٹ اور ٹائٹل کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

فلم الجھ کی شوٹنگ مئی کے آخر سے شروع ہونے والی ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور، گلشن دیویا اور روشن میتھیو کے ساتھ راجیش تایلانگ، میانگ چانگ، سچن کھیڈکر، راجندر گپتا اور جتیندر جوشی جیسے متعدد فنکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم الجھ کو سدھانشو ساریہ ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی پرویز شیخ اور سدھانشو ساریا نے لکھی ہے۔ مکالمے اتیقا چوہان نے لکھے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ فلم الجھ کی کہانی ایک آئی ایف ایس افسر کی ہے جس کا تعلق بااثر محب وطنوں کے خاندان سے ہے۔ الجھ کی کہانی میں موڑ یہ ہے کہ نوجوان آئی ایف ایس آفیسر ایک خطرناک ذاتی سازش کا شکار ہو جاتا ہے اور مختلف پریشانیوں میں پھنس جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined