بالی ووڈ

’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

خدیجہ نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: تُرک ڈرامہ سیرئل ’ارطغرل غازی‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور ہندوستان اور پاکستان میں اسے دیکھنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، امریکہ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہاں کی ایک خاتون اس سیرئل کے روحانی پیغامات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST

خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 60 سالہ خاتون نے ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون نے ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر اسلام قبول کیا۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST

امریکا کی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبولِ اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا۔ اسلام قبول کرنے والی خاتون کو ترک ڈرامے میں ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST

نو مسلم خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا، میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔ خاتون نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے دینِ اسلام کو تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی ہوں۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST

نومسلم خاتون نے کہا کہ نیٹ فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ’ارطغرل غازی‘ ڈرامہ سیریل دیکھنا شروع کیا تھا جسے وہ اب تک چار بار دیکھ چکی ہیں اور پانچویں بار دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقے سے پیش آئے۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Feb 2021, 12:40 PM IST