بالی ووڈ

درِشیم-2: کیا دو اکتوبر کو پھر پنجی میں ہوگا سَت سَنگ!

اجے دیوگن، تبو اور شریا سرن کی اداکاری والی فلم ’درشیم‘ کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ فلم جہاں پر ختم ہوئی تھی، ’درشیم-2‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ملیالم فلم اداکار موہن لال کی فلم ’درشیم-2‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے شیدائی اب اس ملیالی فلم کا ہندی ریمیک جلد سے جلد دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔ ان کی یہ بے تابی مزید بڑھ گئی ہے جب فلم ’درشیم-2‘ کے ہندی ریمیک کے لیے پروڈیوسر کمار منگت نے رائٹس خرید لیے۔ گویا کہ جلد ہی فلم ’درشیم‘ سے آگے کی کہانی پردے پر دیکھنے کو ملے گی اور اجے دیوگن و تبو کا کردار بھی اس میں موجود ہوگا۔

Published: undefined

تصویر آئی اے این ایس

دراصل فلم ’درشیم‘ ایک ملیالی فلم کا ہندی ریمیک تھی جس میں اجے دیوگن اور تبو کے علاوہ شریا سرن نے بھی انتہائی اہم کردار نبھایا تھا۔ اسے لوگوں نے خوب پسند کیا تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ فلم جہاں پر ختم ہوئی تھی، ’درشیم-2‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی۔ ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے کیونکہ ملیالی فلم ’درشیم-2‘ کی کہانی بھی وہیں سے شروع ہوئی ہے جہاں پر ختم ہوئی تھی۔

Published: undefined

اس سلسلے میں مرکزی اداکار موہن لال کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’درشیم ایک ایسی فلم تھی جو اپنے وقت سے آگے تھی۔ اس تھرلر کو سبھی نے پسند کیا۔ درشیم-2 کے ساتھ ہم جارج کٹی اور اس کی فیملی کی کہانی کو وہیں سے آگے لے جا رہے ہیں جہاں ہم نے اسے چھوڑا تھا۔‘‘ یہاں قابل ذکر ہے کہ موہن لال نے جارج کٹی کا مرکزی کردار نبھایا تھا اور اسے ہندی ریمیک میں اجے دیوگن نے وجے سلگوانکر کے نام سے نبھایا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندی فلم ’درشیم‘ میں 2 اکتوبر کو پنجی میں ہوئے ’سَت سَنگ‘ کو خاص اہمیت حاصل تھی، اور یہ فلم کی خاص پہچان بھی بن گئی تھی۔ اب اجے دیوگن کے چاہنے والے امید کر رہے ہیں کہ ایک بار پھر سے پنجی میں 2 اکتوبر کو سَت سنگ ہوگا اور اس کا حصہ بننے کے لیے وہ بے تاب ہیں۔

Published: undefined

جہاں تک ’درشیم-2‘ کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ کا سوال ہے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سال 2021 کے آخر میں اجے دیوگن اور دیگر اداکار دستیاب ہوں گے۔ اجے دیوگن اپنے سبھی ضروری پرجیکٹس کو جلد مکمل کر کے ’درشیم-2‘ کی شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ بھی اس فلم کو لے کر انتہائی پرجوش ہیں۔ یہاں قابل ذکر یہ بھی ہے کہ کمار منگت اور اجے دیوگن دونوں مل کر ’درشیم-2‘ کو پروڈیوس کر رہے ہیں اور جلد ہی دونوں بیٹھ کر آگے کے منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو