بالی ووڈ

’3 ایڈیٹس-2‘ کے کرداروں اور کہانی سے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اٹھا دیا پردہ!

جب راج کمار ہیرانی سے سوال کیا گیا کہ ’3 ایڈیٹس‘ کے دوسرے پارٹ میں آگے کی کہانی دکھائی جائے گی، یا پھر نئے کردار کے ساتھ فلم بنے گی؟ تو انھوں صاف کیا کہ فلم میں سبھی پرانے کردار موجود ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>3 ایڈیٹس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

3 ایڈیٹس، تصویر سوشل میڈیا

 

اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے دوسرے پارٹ کی تیاریوں کا ذکر جب شروع ہوا، تو لوگوں کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس کی کہانی کیا ہوگی! اب فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے نہ صرف یہ بتا دیا ہے کہ فلم کی کہانی کیا ہونے والی ہے، بلکہ اس بات پر بھی مہر لگا دی ہے کہ اسٹارکاسٹ یعنی کردار پہلی فلم والے ہی رہیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی، قرینہ کپور خان اور بومن ایرانی جیسے مشہور ستاروں والی فلم ’3 ایڈیٹس‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی تھی اور تقریباً 17 سال قبل 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اب راج کمار ہیرانی اپنی اسی فلم کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو مین انھوں نے بتایا کہ فلم کے دوسرے پارٹ میں وہ کیا دکھانے والے ہیں اور کہانی پر کام کہاں تک پہنچا ہے۔

Published: undefined

جب راج کمار ہیرانی سے سوال کیا گیا کہ کیا ’3 ایڈیٹس‘ کے دوسرے پارٹ میں آگے کی کہانی دکھائی جائے گی، یا پھر نئے کردار کے ساتھ فلم بنے گی؟ تو انھوں نے صاف کر دیا کہ فلم میں سبھی پرانے کردار ہی دیکھنے کو ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہی سارے کردار ہوں گے۔ یہ ٹائم لیپ کی طرح ہوگا، یعنی یہ بتایا جائے گا کہ پچھلی فلم والے کردار اب کیا کر رہے ہیں؟ یہ ’3 ایڈیٹس‘ 20 سال بعد ہوگا، اس لیے ان سبھی کرداروں کی عمر بڑھ چکی ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’اب وہ (کردار) کالج میں نہیں ہوں گے بلکہ وہ کام کر رہے ہوں گے، شادی شدہ اور بچے والے ہوں گے، پھر ہم دیکھیں گے کہ ان کی زندگی میں کیا کیا ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

راج کمار ہیرانی نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال وہ فلم کی ابتدائی اسکرپٹ پر ہی کام کر رہے ہیں۔ یہ بہت شروعاتی ڈرافٹ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عامر خان نے شروعاتی ڈرافٹ کو سنا ہے اور انھیں یہ پسند بھی آیا ہے، لیکن اب بھی انھیں اس پر کام کرنا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’’اس وقت ابھیجات جوشی اور میں ممبئی سے باہر کہیں قید ہیں، اور اسے لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہم آئندہ 2 مہینے میں یہ جان پائیں گے کہ ہم اس کو شروع کب کر سکیں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان نے رینچو، آر مادھون نے راجو اور شرمن جوشی نے فرحان کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کا بجٹ 55 کروڑ روپے تھا اور اس نے گھریلو باکس آفس پر 202 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 350 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined