بالی ووڈ

کان فلم فیسٹیول: حقیقت بمقابلہ گلیمر

فلمی تقریبات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہمیشہ سے چمک دمک اور سیاست سے جڑی ہوتی ہیں۔ یوکرین جنگ کے باوجود اس برس کان فیسٹیول کا افتتاح ٹاپ گن اور زومبی جیسی فلموں سے کیا گیا۔

کن فلم فیسٹیول: حقیقت بمقابلہ گلیمر
کن فلم فیسٹیول: حقیقت بمقابلہ گلیمر 

سن 2022 کے کان فیسٹیول کو دو سابقہ فلمی میلوں کی داستان قرار دیا گیا ہے۔ پچھترہویں کان فلم فیسٹیول میں سنیما کی واپسی کے عزم کو بھی ظاہر کیا گیا۔ عالمی سنیما انڈسٹری گزشتہ دو سالوں میں کووڈ انیس کی وبا کی گرفت میں تھی اور اب ایک مرتبہ پھر بغیر ماسک کے لوگ سینما گھروں میں موج مستی کے ساتھ پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔

Published: undefined

رواں برس کان میں فیسٹیول کے دوران ریڈ کارپٹ بھی شائقین سے بھرا دیکھا گیا اور فلمیں دیکھنے کے بعد پارٹیوں کا شور بھی رہا۔ دکھائی دینے والی فلموں میں ٹام کروز کی 'ٹاپ گن، میورک‘ سے لے کر رومانیہ کے ایک چھوٹے گاؤں بارے ڈرامہ 'آر ام این‘ کو بھی شائقین کی پذیرائی حاصل ہوئی۔

Published: undefined

برہنہ احتجاج

کان فلمی میلے میں بھی یوکرینی جنگ کی بازگشت سنائی دی۔ الف لیلیٰ انداز کی فلم 'تھاؤزنڈ یئرز آف لانگنگ‘ کے پریمیئر کے موقع پر ایک خاتون نے کپڑے اتار کر احتجاج شروع کر دیا اور اس خاتون نے یوکرینی پرچم کے رنگ جسم کے اوپری حصے پر پینٹ کر رکھا تھا۔ اس کے علاوہ اس کے سینے پر' ہمارا ریپ بند کرو‘ لکھا تھا۔

Published: undefined

دو ہی دن بعد جب علی عباسی کی فلم 'ہولی اسپائڈر‘ کا پریمیئر تھا تو ایک درجن خواتین ریڈ کارپٹ پر دھوئیں کے کنستر لے کر پہنچ گئیں اور ایک طویل کپڑے کا بینر کھول دیا گیا، جس پر اُن ایک سو انتیس خواتین کے نام درج تھے جنہیں چوہترویں کان فیسٹیول کے بعد کے ایک سال کے دوران فرانس کے مختلف مقامات پر قتل کیا گیا۔ یہ مقتول خواتین کی معلومہ تعداد ہے اور ان کی تعداد معلوم نہیں جو گمنامی میں ماری گئی تھیں۔ فلم 'ہولی اسپائیڈر‘ میں ایران میں ایک طوائف کے قتل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

Published: undefined

ٹاپ گن کا پریمیئر اور یوکرینی صدر کی تقریر

جس وقت فلم ' ٹاپ گن، میورک‘ کا پریمیئر ہونے والا تھا، اس وقت فرانسیسی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں کا ایک اسکواڈرن ریڈ کارپٹ کے اوپر سے گزرا اور یہ اس فلم کی تشہیر کے لیے تھا۔ زمین پر کئی شائقین لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے سہم بھی گئے تھے۔ ان شائقین میں یوکرینی فلم سازوں کا ایک گروپ بھی تھا جو ڈر کر میز کے نیچے گھس گئے تھے کہ ابھی تھوڑی دیر میں بمباری شروع ہی نہ ہو جائے۔

Published: undefined

کان فلم فیسٹیول کے افتتاح کی رات حاضرین سے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی ویڈیو لنک سے خطاب کیا۔ کییف کے کسی مقام سے انہوں نے تقریر کرتے ہوئے فلم سازوں سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں خاموش نہیں رہیں جب ان کا ملک ایک جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور یوکرینی صدر نے اپنی تقریر میں جنگ جیتنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined