فائل تصویر آئی اے این ایس
مشہور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو آج 46برس کی ہو گئیں۔بپاشا باسو کی پیدائش 7 جنوری 1979 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کولکتہ سے حاصل کی اور اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 1996 میں کولکتہ سے ہی کیا۔ اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے دوران ان کی ملاقات ارجن رامپال کی اہلیہ اور ماڈل مہر جسیا سے ہوئی۔ انہوں نے انہیں گودریج سنتھول سپر ماڈل میں حصہ لینے کو کہا، اور بپاشا باسو اس کی فاتح بن گئیں۔
Published: undefined
بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم اجنبی سے کیا۔اس فلم میں بپاشا باسو کے مقابل اکشے کمار تھے۔فلم میں بپاشا کے رول میں گرے شیڈ تھا۔اس کے باوجود بپاشا نے اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا۔ اس فلم کے لیے بپاشا کو فلم فیئر نے ڈیبیو ایوارڈ بھی دیا تھا۔
Published: undefined
سال 2002 میں بپاشا باسو کو وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راز میں کام کرنے کا موقع ملا۔سنسنی سے بھرپور راز کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا اور بپاشا کو ان کی زبردست اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر کے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔
Published: undefined
سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم جسم کو بپاشا باسو کے کیرئیر کی اہم فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس فلم میں بپاشا باسو نے ایک بار پھر منفی کردار نبھایا۔جسم میں بپاشا باسو کے مدمقابل جان ابراہم تھے۔بپاشا اور جان کی جوڑی کو شائقین نے کافی پسند کیا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد بپاشا اور جان کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔
Published: undefined
بپاشا باسو نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک تقریباً 55 فلموں میں کام کیا ہے۔ہندی فلموں کے علاوہ بپاشا نے تامل، تیلگو اور بنگالی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔بپاشا نے سال 2016 میں کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔ بپاشا ان دنوں فلموں میں سرگرم نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined