بالی ووڈ

امیتابھ بچن نے دیا 6 قسم کی فطرت والے لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ

ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے چھ قسم کی فطرت والے لوگوں سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ حاسد، تنک مزاج اور مشکوک افراد سمیت چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں

امیتابھ بچن
امیتابھ بچن 

ممبئی: ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے 6 قسم کی فطرت والے لوگوں سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ حاسد، تنک مزاج اور مشکوک افراد سمیت چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں ۔

Published: 16 Jul 2020, 3:30 PM IST

بگ بی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔ انہوں نے اسی سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا ہے۔

Published: 16 Jul 2020, 3:30 PM IST

اس صدی کے 77 سالہ سپراسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کورونا انفیکشن سے متاثر ہیں اور دونوںہی ہفتے کی رات سے ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی ارادھیہ بچن بھی کورونا انفیکشن میں مبتلا ہیں اور دونوں گھر پر ہی آئسولیشن میں ہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 3:30 PM IST

میگا اسٹار نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر سنسکرت اور پھر اسے ہندی میں لکھا ’’ ایرشئی دھرنی توسنتوشٹ: کرودھنو نتیہ شڈکت:۔ پربھاگیوپجیوی چہ شڈیتے دکھ بھاگن:۔ یعنی سبھی سے حسد، نفرت کرنے والے، غیر مطمئن، تنک مزاج ، ہمیشہ مشکوک اور دوسروں پر منحصر رہنے والےیہ چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں۔ لہذا ان فطرتی لوگوں سے ہر ممکن حد تک گریز کرنا چاہئے ‘‘۔

Published: 16 Jul 2020, 3:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 3:30 PM IST