بالی ووڈ

بالی ووڈ میں کورونا: عامر اور اکشے کے بعد وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر بھی کورونا پازیٹو

فلم انڈسٹری پر کورونا کا اثر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ عامر خان، اکشے کمار اور گووندا جیسی فلمی ہستیوں کے بعد اب وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر بھی کورونا کی زد میں ہیں۔ دونوں نے ہی خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔

تصویر آئی ے این ایس
تصویر آئی ے این ایس 

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈ میں بھی کورونا کا اثر دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بالی ووڈ کی کئی ہستیاں انفیکشن کی زد میں آ گئی ہیں۔ عامر خان، اکشے کمار اور گووندا جیسے معروف فلمی اداکاروں کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں سے لوگ دہشت میں تھے ہی، اور اب وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبر منظر عام پر آ گئی ہے۔

Published: undefined

وکی کوشل نے اپنے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے اور فوری طور پر خود کو ہوم کوارنٹائن بھی کر لیا ہے۔ وکی نے اپنے کووڈ-19 پازیٹو ہونے کی جانکاری انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ دی جس میں انھوں نے بتایا کہ حفاظت کے سبھی ضابطے پر عمل اور ہر چیز کا دھیان رکھنے کے باوجود وہ کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ وہ ہوم کوارنٹائن ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر دوائیاں لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی وکی کوشل نے یہ بھی لکھا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں، وہ برائے کرم اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ اپنا دھیان رکھیں اور محفوظ رہیں۔

Published: undefined

وکی کوشل سے کچھ دیر پہلے ہی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے بھی خود کے کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری دی تھی اور اپنے ہوم کوارنٹائن کی خبر بھی اپنے مداحوں کو دی۔ بھومی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں کووڈ-19 پازیٹو پائی گئی ہوں۔ آج مجھ میں اس کی معمولی علامات ہیں، لیکن میں ٹھیک ہوں اور میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میں ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنل کی صلاح پر سارے پروٹوکول فالو کر رہی ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’گزشتہ دنوں جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، برائے کرم ٹیسٹ کروا لیں۔ اسٹیم، وٹامن سی، کھانا اور اچھا موڈ... میں ان پر عمل کرنے والی ہوں۔ پلیز تازہ حالات کو ہلکے میں نہ لیں۔ میں نے سبھی طرح کا احتیاط برتا تھا، پھر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی۔ ماسک پہنیں، ہاتھ دھوتے رہیں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کا قہر مہاراشٹر میں سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فلم انڈسٹری پر بھی کووڈ-19 کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر سے پہلے اکشے کمار، گووندا، عامر خان، عالیہ بھٹ، کارتک آرین، سنجے لیلا بھنسالی، ملند سومن جیسی فلمی ہستیاں کووڈ پازیٹو پائی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined