بالی ووڈ

عالیہ بھٹ نے شیئر کی رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی تصویر

رنبیر تصویر میں عالیہ کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں دونوں ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالیہ نے لکھا ہے، ہوم اور ایک انفینٹی ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم 'براہمستر' کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں رنبیر عالیہ کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں دونوں ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالیہ نے لکھا ہے، ہوم اور ایک انفینٹی ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد ان کی زندگی بہت دلکش ہوگئی ہے۔ وہ روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی عالیہ پر مکمل انحصار کرتے ہیں، اگر مجھے معلوم نہ ہو کہ عالیہ کہاں ہے تو نہ تو میں باتھ روم جاتا ہوں اور نہ ہی کچھ کھاتا ہوں۔ میرے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ عالیہ میرے ساتھ ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کریں یا بات کریں، وہ بس میرے پاس بیٹھی ہونا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined