
Instagram/rajkummar_rao / آئی اے این ایس
اداکار راج کمار راؤ اور ان کی اہلیہ پتر لیکھا کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ راج کمار راؤ نے آج صبح سویرے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ مداح جوڑے کو دلی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ راج کمار راؤ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹر میں ایک بے بی یونی کارن بنا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’آج ہم خود کو چاند سے بھی الگ محسوس کر رہے ہیں کیونکہ آشیرواد کے طور پر ہمارے گھر بے بی گرل آئی ہے۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بھگوان نے ہمیں ہماری شادی کی چوتھی سالگرہ پر سب سے بڑا آشیرواد دیا ہے‘۔
Published: undefined
بتادیں کہ 15 نومبر 2021 کو راج کمار راؤ اور پترلیکھا نے چندی گڑھ میں ایک معمولی تقریب کے دوران شادی کی تھی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شامل ہوئے تھے۔ راج کمار راؤ اور پتر لیکھا 11 سال کے طویل رشتے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر نے مداحوں کو خوش کردیا تھا۔ اب چار سال بعد ان کی شادی کی سالگرہ پرہی خوشی کا ایک بڑا لمحہ آیا ہے۔
Published: undefined
خبر سامنے آنے پر بالی ووڈ ستاروں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔ ورون دھون نے لکھا کہ ’آپ کا گرل کلب میں خیرمقدم ہے دوستو‘۔ ورون بھی ایک بچی کے باپ ہیں۔ اداکار علی فضل نے بھی تبصرہ کیا کہ وہ گاڈ، یہ سن کر بہت خوشی ہوئی، آپ دونوں خوبصورت لوگوں کو بہت بہت مبارک باد۔ دوسرے صارفین نے بھی ہارٹ ایموجیز پوسٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ علی فضل اور ریچا چڈھا بھی ایک بچی کے والدین ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل 9 جولائی کو جوڑے نے سوشل میڈیا پر پہلی بار اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بے بی آن دی وے‘۔ مداح تب سے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے اور آخر کار اس جوڑے کے گھر ننھی پری کی ولادت ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined