بالی ووڈ

کے بی سی کی 1000 قسطیں مکمل، امیتابھ بچن ہوئے جذباتی

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹیلی ویژن کے پسندیدہ شوز میں سے ایک ہے جسے سامعین کی بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ اب اس شو نے اپنی 1000 قسطیں مکمل کر لی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)‘ کے 1000 ایپی سوڈ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹیلی ویژن کے پسندیدہ شوز میں سے ایک ہے جسے سامعین کی بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ اب اس شو نے اپنی 1000 قسطیں مکمل کر لی ہیں۔ اس موقع پر امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویہ نویلی نندا کے بی سی کے سیٹ پر پہنچیں۔ دونوں نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔

Published: undefined

اکیس سال کے طویل سفر اور کے بی سی کی 1000 اقساط کی تکمیل ہونے پر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔ سونی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شو کی ایک نئی پرومو ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شویتا، امیتابھ سے پوچھتی ہیں ’’پاپا میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ 1000ویں قسط ہے تو آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟‘‘ امیتابھ کہتے ہیں ’’ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری دنیا بدل گئی‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined