عرب ممالک

امریکی پابندیاں ختم کروانے کی کوشش کروں گا:ایرانی صدرا

نو منتخب ایرانی صدر رئیسی نے کہا کہ ملکی معیشت کا دارومدار غیر ملکیوں کی خواہشات پر نہیں ہے اور وہ امریکی پابدنیوں کو ختم کروانے کی کوشش کریں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کی ملک کے آئندہ صدر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔

Published: undefined

ترکی میڈیا کے مطابق ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کی ملک کے آئندہ صدر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔یہ پیش رفت تہران میں آج منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی اور اسی ہفتے جمعرات کو یعنی کل رئیسی پارلیمان میں حلف اٹھائیں گے اور باقاعدہ طور پر صدر کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

Published: undefined

آج منعقدہ تقریب میں رئیسی نے کہا کہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا دارومدار غیر ملکیوں کی خواہشات پر نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رئیسی کے لیے سب سے بڑا چیلج ڈگمگاتی ہوئی ایرانی معیشت کو سہارا دینا ہے۔وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کو اعتدال پسندانہ طرز حکومت کی وجہ کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined