عرب ممالک

اسرائیلی فوج حزب اللہ کا ڈرون کیوں نہ گرا سکی؟

حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز ممکنہ طور پر صیاد 107 ماڈل کے تھے جو سمندر کی طرف سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک کو سمندر کے اوپر ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیلی فوج گزشتہ شب حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون گرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ایک ڈرون نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔حزب اللہ کے ڈرون نے بن یامینا کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع تھے جہاں ڈرون آکر گرا۔

Published: undefined

ڈرون کے گرنے سے قبل فوجی اڈے اور اس کے اطراف میں خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن بھی نہیں بجے۔حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز ممکنہ طور پر صیاد 107 ماڈل کے تھے جو سمندر کی طرف سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک کو سمندر کے اوپر ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے دوسرے ڈرون کو بھی ٹریس کرلیا تھا اور اسے گرانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور طیارے بھیجے گئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد ڈرون ریڈار سے غائب ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا کا خیال ہے کہ ریڈار سے غائب ہونے کے کچھ ہی لمحوں بعد ڈرون اسرائیلی فوجی اڈے پر جاگرا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined