
شام کے صوبے ادلب میں اطما شہر میں امریکی فوج کی اہم اور خصوصی کارروائی کے بعد آپریشن کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب ہونے والی اس کارروائی میں داعش تنظیم کا سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القرشی ہلاک ہو گیا۔
Published: undefined
العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے وقت ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کی دوسری بیوی اپنے پانچ بچوں کے ساتھ گھر کی پہلی منزل پر تھی جب کہ داعش کا سربراہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ گھر کی دوسری منزل پر موجود تھا۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈو یونٹ نے داعش کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے اطراف میں اتر کر ایک مترجم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ گھر میں موجود تمام بچے ، عورتیں اور مرد باہر آ جائیں۔
Published: undefined
اس کے جواب میں حفصہ اپنے پانچ بچوں کے ساتھ عمارت کے سامنے والے دروازے سے باہر آ گئی۔ تاہم جب اس نے امریکی اسپیشل فورس کے اہل کاروں کو دیکھا تو واپس پلٹ گئی اور خود کو چھوٹے بچوں کے ساتھ دھماکے سے اڑا دیا۔
Published: undefined
اس کے کچھ دیر بعد داعش کے سربراہ نے بھی پہلی بیوی کے ہمراہ خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ابو ابراہیم الہاشمی القرشی اور دیگر افراد کی لاشیں اطراف کی سڑکوں پر جا پڑیں۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکی میرین کے جنرل فرینک میکنزی جو علاقے میں امریکی فورسز کے کام کے نگراں ہیں انہوں نے واضح کیا کہ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب آپریشن کرنے والے عناصر دھماکے سے قبل عمارت کی پہلی منزل سے چار بچوں سمیت چھ شہریوں کو نکال لیا تھا۔
Published: undefined
میکنزی نے مزید بتایا کہ دھماکا خود کش جیکٹ سے کہیں زیادہ طاقت ور تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری منزل پر موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے اور کئی افراد کی لاشیں عمارت کے باہر آ گریں۔
Published: undefined
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فورسز کی جانب سے دوسری منزل پر پیش قدمی کے ساتھ ہی داعش تنظیم کے سربراہ کے معاون اور اس کی بیوی نے امریکی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی اور پھر دونوں مارے گئے۔ دوسری منزل سے تین بچوں اور ایک شیر خوار بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز