عرب ممالک

بیس لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41 ہزار عازمین بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

الریاض: سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ سٹریٹجک میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر وزیر کی الجزائر کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے درمیان کی گئی۔

Published: undefined

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی خواہش ہے کہ حج کے تمام طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور ایسی قانون سازی کی جائے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو مقدس مقامات کی زیارت کے قابل بنائے۔ سعودی عرب ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

Published: undefined

الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بلمھدی کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت کی طرف سے الجزائر کے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تذکریہ کیا۔ انہوں نے کہا مملکت میں ہر قسم کے پاسپورٹ کے ساتھ عمرہ کیا جا سکتاہے، 24 گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کو ممکن بنایا گیا، خواتین کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined