عرب ممالک

’عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں‘

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور اس دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں

سعودی وزارت حج و عمرہ
سعودی وزارت حج و عمرہ 

الریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور اس دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

وزارت کے مطابق زائرین عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے 'اعتمرنا' ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ زائرین کی کورونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined