عرب ممالک

دو لاکھ عازمین حج کو مفت طبی امداد فراہم

سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم ذی قعد سے دو ذی الحجۃ تک ایک لاکھ 90 ہزار 719 عازمین حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کی وزارت صحت کےحکام سنہ 1440ھ کے موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکزمیں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں موسم حج کے دوران اب تک ایک لاکھ 90 ہزار عازمین حج کو مفت طبی مدد فراہم کی گئی۔

Published: undefined

سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم ذی قعد سے دو ذی الحجۃ تک ایک لاکھ 90 ہزار 719 عازمین حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

Published: undefined

اس دوران مکہ اور مدینہ کے مختلف اسپتالوں میں عازمین حج کے 297 دل کے آپریشن کیے گئے۔ خیال رہے کہ دل کےایک آپریشن پر کم سے کم 20 ہزار ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔ یہ تمام اخراجات سعودی حکومت کی طرف سے ادا کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈائیلائیسز کے 921، binocular کے 44 آپریشن کیے گئے۔ 1297 مردو خواتین عازمین حج کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جب کہ چار خواتین کے زچگی کے آپریشن کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined