فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کردے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے انہیں دے دیا، ہم نے انہیں آج دے دیا، اور وہ انہیں حاصل کریں گے، انہوں نے ان کے لیے ادائیگی کی اور وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے ہیں، وہ اسٹوریج میں ہیں‘۔
Published: undefined
بائیڈن نے ان بموں کی فراہمی پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جنگ کے دوران شہری آبادی بالخصوص غزہ کے علاقے رفح میں ان کے اثرات پر انہیں تشویش تھی، جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے طاقت ور بم کیوں فراہم کیے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’کیونکہ انہوں نے انہیں خریدا تھا‘۔
Published: undefined
اس سے قبل ہفتے کو صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’بہت سی ایسی چیزیں جن کا اسرائیل نے آرڈر دیا تھا اور جن کی فراہمی بائیڈن نے نہیں کی تھی، اب وہ اپنے راستے پر ہیں‘۔
Published: undefined
ٹرمپ اور بائیڈن امریکا کے اتحادی اسرائیل کے مضبوط حامی رہے ہیں، یہاں تک کہ واشنگٹن کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملے سے غزہ میں انسانی بحران پر انسانی حقوق کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، مظاہرین نے اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
غزہ میں ایک ہفتے قبل جنگ بندی کا اطلاق ہوا تھا جس کے نتیجے میں حماس نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں قید کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران تقریبا 250 افراد کو یرغمال بنایا تھا جبکہ تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Published: undefined
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے فوجی حملوں میں 47 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی وہ تردید کرتا ہے، اس نے غزہ کی تقریباً پوری آبادی کو بھی بے گھر کر دیا اور بھوک کا بحران پیدا کر دیا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں جیسے ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں کے خلاف دفاع میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined