عرب ممالک

حسینہ اسلام میں خواتین کا مقام اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق کانفرنس کی مہمان خصوصی

شیخ حسینہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنا خطاب پیش کریں گی اور وہ منگل کے روز مسجد الحرام میں نماز ادا کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصیور آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصیور آئی اے این ایس

 

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلام میں خواتین کا مقام اور انہیں بااختیار بنانے کے موضوع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ڈھاکہ سے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے تعاون سے 6 سے 8 نومبر تک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو لے کر بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی کمرشل پرواز نے صبح 9:10 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ محترمہ شیخ حسینہ مدینہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی اور پھر مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کریں گی۔

Published: undefined

علاوہ ازیں محترمہ شیخ حسینہ خواتین اور خاندانی امور کے شعبہ کی ایرانی نائب چیئرمین انسیہ خزالی، او آئی سی خواتین کی ترقی کی تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افنان الشعیبی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے الگ الگ میٹنگیں کریں گی۔

Published: undefined

وزیر اعظم آج اسلام میں خواتین پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنا خطاب پیش کریں گی۔ وزیراعظم منگل کے روز مسجد الحرام میں نماز ادا کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ