عرب ممالک

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ستر فلسطینی شہید

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی ہلاکتوں سے جمعہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد ستر ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فلسطینی ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں اور مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں دو گھروں پر فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے اور ایک گھر مکمل تباہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

ایک مقامی نے بتایا کہ ہم رات تقریباً 2 بجے ایک بڑے دھماکے کی آواز سے بیدار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے باہر دیکھا تو ایک مکان پر حملہ ہوا جس میں 14 سے 15 لوگ رہتے تھے۔فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ہفتے کے روز غزہ شہر میں ایک مکان پر ہونے والے ایک اور حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اور کم از کم 10 دیگر افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

طبی ماہرین نے بتایا کہ شمال میں جبالیہ اور وسطی شہر دیر البلاح کے قریب اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ دیگر فلسطینی مارے گئے۔ اسی دوران فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی ہلاکتوں کے ساتھ ہی جمعے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے قریب رات بھر حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا اور وسطی غزہ میں دیر البلاح میں ایک گاڑی پر حملہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے ایک میزائل فائر کیا جو غزہ میں ایریز کراسنگ کے قریب گرا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس کی فورسز نے اس ہفتے بیت حنون قصبے میں اپنی کارروائی جاری رکھی، جو کہ انکلیو کے شمالی سرے پر واقع ہے، جہاں فورسز تین ماہ سے کام کر رہی تھیں۔ اور اس نے حماس کے زیر استعمال ایک ملٹری کمپلیکس کو تباہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

اسی دوران 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے تازہ مذاکرات جاری ہیں۔اسرائیلی ثالثوں کو قطر اور مصر کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جمعہ کو حماس سے ایک معاہدے پر رضامندی کی اپیل کی تھی۔حماس نے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined