عرب ممالک

سعودی عرب نے نئے اسٹرین کے باعث عائدسفری پابندی ختم کیں

کورونا وائرس کی نئی اسٹرین پھیلنے کے پیش نظر 21 دسمبر کو بین الاقوامی پروازیں اور سمندری اور زمینی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

سعودی عرب نے اتوار کے روز کووڈ- 19 کی نئی شکل پھیلنے کے باعث ملک میں داخل ہونے پر عائد پابندی ختم کردی۔

Published: undefined

ایس پی اے نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اسٹرین پھیلنے کے پیش نظر 21 دسمبر کو بین الاقوامی پروازیں اور سمندری اور زمینی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اس پابندی کی میعاد میں توسیع کردی گئی تھی۔ ملک میں مقامی وقت کے مطابق کل صبح گیارہ بجے سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت ان تمام ممالک سے آنے والے لوگوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے پہلے کم از کم 14 دن اپنے ان ممالک کے باہر گزارنا پڑے گا، جہاں کورونا وائرس کی نئی شکل پائی گئی ہے۔ ایسے مسافروں کو کورونا وائرس کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

Published: undefined

دیگر ممالک کے مسافروں کو تین سے سات دنوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی دکھانا ہوگا۔

Published: undefined

واضح ر ہے کہ جنوب مشرقی برطانیہ میں دسمبر میں سارس سی او وی-2 کی ایک نئی شکل پائی گئی تھی، جو موجودہ کورونا وائرس سے 70 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ برطانیہ سے متعدد ممالک کے فضائی خدمات معطل کرنے کے باوجود یہ نئی شکل پورے یورپ میں اور دیگر مقامات پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined