عرب ممالک

سعودی عرب اور روس کا تیل کی پیدوارا میں کمی کے اعلان پر عمل درآمد پر اتفاق

سعودی عرب اور روس نے باور کرایا ہے کہ دونوں ممالک حال ہی میں ’اوپیک پلس‘ اجلاس کے دوران تیل کی پیدوارا میں کمی کے اعلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الریاض: سعودی عرب کےپٹرولیم کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب الیکذنڈر نوواک سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور طلب اور رسد پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز سعودی اور روسی وزراء پٹرولیم کے درمیان ٹیلفیون پر مشارت ہوئی۔ دونوں وزیروں نے تیل کی کمی کے اعلان پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور روس نے باور کرایا ہے کہ دونوں ممالک حال ہی میں 'اوپیک پلس' اجلاس کے دوران تیل کی پیدوارا میں کمی کے اعلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حال ہی میں اپیک پلس اجلاس کے دوران تیل پیدا کرنے والے ممالک نے کرونا بحران کے موقعے پر عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کے بعد اس کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔ سعودی عرب اور روس نے اوپیک پلس اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے ان پرعمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined