عرب ممالک

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ادائیگی کے لیے ویزا پراسس کا آغاز

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حکام نے عمرہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے ہم چشم براہ ہیں

سعودی وزارت حج و عمرہ
سعودی وزارت حج و عمرہ 

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حکام نے عمرہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے ہم چشم براہ ہیں۔

Published: undefined

سعودی وزارت کے مطابق تمام ممالک سے عمرے کے لیے آنے کے خواہش مند مسلمان ویزے کے لیے آج 14 جولائی سے ہی متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں دینا شروع کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حج کے بعد عمرہ کا سیزن شروع ہونے میں اب کوئی تاخیر نہیں ہے ، سب تیاریاں مکمل ہیں۔

Published: undefined

اس بارے میں ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی درخواستیں مملکت سعودیہ کے اندر اور باہر ہر جگہ وصول کی جائیں گی۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے لوگوں کے قافلے یکم محرم 1444 سے آنا شروع ہو جائیں گے۔

تحریری طور پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

ان لوگوں کے لیے جو حج اور عمرے کے سلسلے میں نجی طور پر کاروبار کرتے ہیں اور لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت فراہم کرتے ہیں انہیں متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک حج یا عمرہ ایجنٹ کے طور پر خدمات کا لائسنسن حاصل کرنے کے لیے (https://umralicense.haj.gov.sa) کے ذریعے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو