عرب ممالک

سعودی مملکت کورونا کے باوجود حج کو بہ حفاظت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم: مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے حکومتی اداروں کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کو سراہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے حکومتی اداروں کی جانب سے فریضہ حج کی ادائی کے حوالے سے حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت اور اس کے تمام ادارے کورونا وبا کے باوجود حج کو بہ حفاظت مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

Published: 30 Jul 2020, 4:58 PM IST

مفتی اعظم نے ریاستی اداروں کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور مناسک حج میں اللہ کے مہامنوں کی مدد کرنے کو سراہا۔

Published: 30 Jul 2020, 4:58 PM IST

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق رواں سال تمام حکومتی ادارے اپنی تمام توانائیاں حج کی بہ حفاظت تکمیل پر لگا رہے ہیں۔ سعودی حکومت اور اس کے تمام ادارے حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

Published: 30 Jul 2020, 4:58 PM IST

مفتی اعظم نے حجاج کرام پر زور دیا کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ حفاظتی پروٹوکول کو یقینی بنائیں اور صحت سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرکے خود بھی وبا سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 30 Jul 2020, 4:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jul 2020, 4:58 PM IST