عرب ممالک

سعودی عرب: بغیر فیس کے اقامہ اور ویزا کی میعاد میں 31 مارچ تک توسیع

گزشتہ روز مملکت سعودی عرب نے بغیر کسی فیس یا مالی معاوضے کے اقامہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں، اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خود بخود توسیع کرنے کا فیصلہ کیا

شاہ سلمان
شاہ سلمان 

دبئی: سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق کل پیر کے روزمملکت سعودی عرب نے بغیر کسی فیس یا مالی معاوضے کے اقامہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں، اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خود بخود توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بغیر فیس اور بلا معاوضہ غیرملکی شہریوں کے اقاموں ، ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں کی میعاد 31 مارچ 2022ء توسیع کر دی ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی توسیع مملکت کی حکومت کی طرف سے عالمی وباCOVID-19 کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔اس کا مقصد ملک میں مقیم غیرملکی شہریوں کو کرونا وبا کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی حفاظت کے ساتھ معاشی اور مالیاتی اثرات کو کم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

یہ توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے بھی خود بخود ہو جائے گی۔ اس کے لیے صارفین کو پاسپورٹ کے محکموں کے ہیڈ کوارٹر یا بیرون ملک مملکت کے مشنز میں جانے کی ضرورت نہیں۔

Published: undefined

مملکت سے باہر ان ممالک کے باشندوں کے لیے اقامے میں توسیع کی گئی ہے جو کرونا وبا کی وجہ سے ایگزیٹ یا ریٹرن کی میعاد میں توسیع چاہتے ہیں۔ مگر ان ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے داخلہ روک دیا گیا ہے۔ ان کے ویزوں اور اقاموں میں 3/31/2022 تک توسیع کی جائے گی تاہم جو لوگ مملکت کے اندر رہتے ہوئے کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرچکے ہیں اس سہولت سے مستثنیٰ ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے کے بعد یہاں پھنس جانے والے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں بھی اکتیس مارچ تک توسیع کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined