عرب ممالک

عازمین حج فَرضی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب کی اپیل

عازمین حج جعلی حج کمپنیوں کے جھانسےمیں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےاندرون ملک مقیم غیرملکی مسلمان شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتےہوئے احتیاط سے کام لیں۔ جعلی حج کمپنیوں کے جھانسےمیں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

Published: 21 Jul 2019, 12:10 PM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کے رجسٹریشن کے لیے درج ذیل https://localhaj.haj.gov.sa  آن لائن رجسٹریشن سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرموں کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کراس کر اسکتے ہیں۔ وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقوم اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو جنہوں‌ نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل انہیں ہوں‌ گے۔

Published: 21 Jul 2019, 12:10 PM IST

سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔

Published: 21 Jul 2019, 12:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک رابط لنک بنایا گیا ہے۔ تمام مجاز کمپنیاں اپنے ہاں آنے والے عازمین ححج کی اسی لنک پر رجسٹریشن کرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح‌پر عازمین حج کی رجسٹریشن حج کے عمل کو شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے موقع پر غیرمتعلقہ لوگوں کو حجاج میں شامل ہونے سےروکا جاسکے۔

Published: 21 Jul 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 12:10 PM IST