عرب ممالک

سعودی عرب: ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان

سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے

تصویر بشکریہ عرب نیوز
تصویر بشکریہ عرب نیوز 

الریاض: سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اتھارٹی کے ایک سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سعودی عرب کی توکلنا ایپ پر کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فی صد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

تفریح گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے باوجود وہاں آنے والے افراد کو ماسک پہننا ہوگا اورایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نیزکروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined