عرب ممالک

سعودی عرب: صحرا میں لاپتہ شہری کی حالتِ سجدہ میں روح قبض

سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو ذویحی حمود العجالین نامی شہری کی لاش صوبہ ریاض میں واقع ایک صحرا کے وسط سے ملی ہے۔ اس ٹیم کی امدادی کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں

حالتِ سجدہ میں روح قبض
حالتِ سجدہ میں روح قبض 

سعودی عرب میں گزشتہ تین روز سے لاپتا ایک شہری صوبہ الریاض میں واقع ایک صحرا میں حالتِ سجدہ میں دم توڑ گئے ہیں۔ سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو ذویحی حمود العجالین نامی اس شہری کی لاش صوبہ الریاض میں واقع ایک صحرا کے وسط سے ملی ہے۔اس ٹیم کی امدادی کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

Published: 23 Jul 2020, 1:11 PM IST

ان میں ذویحی کی ڈبل کیبن کار پر لکڑیوں کا گٹھر دیکھا جاسکتا ہے جس سے اہلکاروں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ وہ صحرا میں اپنی گاڑی پر خاندان کے لیے لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چالیس سالہ ذویحی حمود العجالین کا تعلق الریاض کے علاقے وادی الدواسر سے تھا اور وہ گزشتہ جمعرات کو اپنے گھر سے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

Published: 23 Jul 2020, 1:11 PM IST

پولیس نے ان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں کی جانب ٹیمیں بھیجی تھیں۔ ان میں ایک ٹیم نے صحرا کا چپّہ چپّہ چھان مارا تھا اور وہ ان کی کار تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ کار سے چند میٹر کے فاصلے پر لق ودق صحرا میں ذویحی حالت سجدہ میں پائے گئے ہیں اور ان کی نماز کے دوران ہی کسی وقت روح قبض ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے اور لوگ ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 23 Jul 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2020, 1:11 PM IST