عرب ممالک

حج 2020: منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی مسجدوں میں جراثیم کشی اور سینیٹائزیشن کا کام مکمل

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لیے خصوصی رفع حاجت گاہیں تیار کرائی گئی ہیں۔ ان کے لئے گزر گاہوں کا بھی خصوصی نظم کیا گیا ہے۔

منیٰ، تصویر سوشل میڈیا
منیٰ، تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: اس سال محدود پیمانے پر حج سے قبل منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی تمام مسجدوں میں جراثیم کش صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام مکمل ہو گیا۔ یہ اطلاع سعودی وزارت اسلامی امور نے دی ہے۔ متعلقہ سعودی وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مسجد کے اندر ایئرکنڈیشننگ کے نئے سسٹم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لیے خصوصی رفع حاجت گاہیں تیار کرائی گئی ہیں۔ ان کے لئے گزر گاہوں کا بھی خصوصی نظم کیا گیا ہے۔ مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہولتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ میں جو قالین بچھائے گئے ہیں وہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کا احاطہ کرتے ہیں۔ سی سی کیمرے اور فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لئے مسجد کے احاطے میں رہنما اسکرین بھی نصب ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا نظم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کا اعلان پچھلے مہینے ہی کر دیا گیا تھا۔ اس سال صرف ایسے غیر سعودی افراد کو ہی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو پہلے سے ہی سعودی میں موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined