عرب ممالک

رمضان المبارک: مسجد حرام میں افطاری کے روح پرور مناظر

ماہ صیام کے آتے ہی مسجد حرام میں روزہ داروں اور نمازیوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے۔ ماہ صیام کے پہلے روزے کی افطاری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایمان پرور مناظر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ماہ صیام کے آتے ہی مسجد حرام میں روزہ داروں اور نمازیوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے۔ ماہ صیام کے پہلے روزے کی افطاری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایمان پرور مناظر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔ اب مناظر میں مسجد حرام میں افطار کی ذمہ دار انتظامیہ کو افطاری کا اہتمام کراتے اور روزہ داروں کو روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

افطار دسترخوان مسجد حرام کے طول عرض میں پھیلے اور ان پر تا حد نگاہ روزہ داروں کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے سرکاری ادارے اور نجی اداروں کی طرف سے افطار کے پروگرام کو مربوط بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہرافطاری کے موقعے پر روزہ داروں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

مخیر حضرات کی طرف سے ماہ صیام کے مقدس ایام میں مسجد حرام میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے بڑھ چڑھ کر اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ عام مسلمانوں میں انسانی اور سماجی یکجہتی کے اصول کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی، اخلاقی اور قومی فرض کے تصور کو مضبوط اور ترقی دینے کا ثبوت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined