عرب ممالک

شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بےگھر کرنےکے خلاف احتجاج جاری، احتجاجی فلسطینی جڑواں بہن بھائی گرفتار

گزشتہ سال عدالت نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ شیخ جراح میں آٹھ فلسطینی خاندان یہودیوں کی ملکیتی اراضی پر رہ رہے ہیں۔

فلسطینی جڑواں بھائی بہن کی تصویر بشکریہ مڈل ایسٹ آئی ٹویٹ
فلسطینی جڑواں بھائی بہن کی تصویر بشکریہ مڈل ایسٹ آئی ٹویٹ  Khurram Raza

مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں پرایک مرتبہ پھر حالات خراب ہوتے نظر آ رہےہیں۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی کارروائی جاری ہے اور اس نے دومعروف فلسطینی جڑواں بہن بھائی کو قابض حکام کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کل یعنی اتوار کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ دونوں بہن بھائی اسرائیلی پولیس کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مہم چلائے ہوئےہیں ۔خبر یہ بھی ہے کہ احتجاج کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی پولیس نے بہن منیٰ الکرد کو رہا کر دیا ہے۔

Published: undefined

منیٰ الکرد اورمحمد الکرد مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کے انخلا کی مخالفت میں چلائی جانے والی احتجاجی تحریک میں پیش پیش رہے ہیں۔انھیں اس علاقے کے مکینوں کی آواز سمجھا جارہا ہے۔اسرائیلی عدالت کے ایک حکم کے تحت اس علاقے سے صدیوں سے آباد فلسطینیوں کو بے گھر کیا جارہا ہے اور ان کی جگہ یہودی آبادکاروں کو لابسایاجارہا ہے۔

Published: undefined

منیٰ الکرد اور محمد الکرد کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی گرفتاری اسرائیل کی شیخ جراح سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔وہ اس مہم کے خلاف سراپا احتجاج فلسطینیوں کی آوازوں کو دبانا چاہتا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے 23 سالہ منیٰ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ’’پولیس نے ایک عدالتی حکم پر مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مکین کو گرفتار کر لیا ہے۔اس پر شیخ جراح میں حال ہی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ہے۔‘‘

Published: undefined

ان کے والد نبیل الکرد نے کہا ہے کہ ’’جو کچھ رونما ہورہا ہے،اس کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے مخالف تمام آوازوں کو خاموش کرانا چاہتا ہے۔‘‘انھوں نے فلسطینی نوجوانوں سے شاہراہ صلاح الدین پر واقع پولیس تھانے کے باہر اپنے بیٹے اور بیٹی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل کی ہے۔بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کے تھانے کے سامنے احتجاج کے بعد صہیونی پولیس نے منیٰ الکرد کو رہا کردیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک اسرائیلی عدالت نے یہودی آبادکاروں کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔انھوں نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ شیخ جراح میں آٹھ فلسطینی خاندان یہودیوں کی ملکیتی اراضی پر رہ رہے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined