عرب ممالک

سعودی عرب سے ہزاروں غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری

سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے میں 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جبکہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے، کئی مقامی شہری بھی حراست میں لیے گئے۔

علامتی تصویر، العربیہ ڈاٹ نیٹ
علامتی تصویر، العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی عرب نے اقامہ، رہائش اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعدد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گرفتار ہونے والے کئی غیرملکی ڈی پورٹ ہوں گے۔ سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جبکہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے، آپریشن میں کئی مقامی بھی حراست میں لیے گئے۔

Published: undefined

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کلین اَپ کے دوران 7 ہزار 500 اقامہ قوانین اور 9 ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوحراست میں لیا گیا۔ سعودی اداروں کے زیر حراست افراد میں ایک ہزار 100 لیبرلا کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی شامل ہیں جبکہ مملکت کی سرحد غیر قانونی طورپرعبور کرنے والے 24 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام نے کہاہے کہ کارروائیوں کے دوران 8 سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ اور روزگار مہیا کرتے تھے۔ زیر حراست 39 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ان کے ملکوں کے سفارتخانوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سفری دستاویزات مکمل کی جا سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined