عرب ممالک

میدان عرفات میں رحمت باراں، حجاج کو بڑی راحت، آج رات مزدلفہ میں رہے گا قیام

مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے اپنے اہم خطاب میں ملت سے اتحاد کی اپیل کی اور انسانی نسلوں میں برابری کا درس دیا۔ انہوں نے فلسطین اور دنیا میں تمام بے گھر لوگوں کے لئے دعا مانگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

زیبا حیدر کی رپورٹ

سفید احرام میں انسانوں کا سمندر لبیک الہم لبیک کی صدا بلند کرتے ہوئے عرفات کے میدان میں حج کا سب سے اہم رکن وقوف عرفہ ادا کرنے کے لئے پہنچا تھا اور اب حجاج وہاں سے مزدلفہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ آج کی رات حجاج یہاں ہی گزارے گیں، پوری دنیا سے تقریبا 22 لاکھ افراد خیموں کے شہر منی سے عرفات کے میدان کے لئے ہفتہ کی صبح سے روانہ ہونے شروع ہو گئے تھے۔ 9 کلومیٹر کا منی سے عرفات کا یہ سفر عازم کے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہوتا ہے کیونکہ وہ پورے سفر میں مالک حقیقی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہتا ہے۔ واضح رہے منی اور عرفات میں سخت گرمی کی تھی لیکن بعد میں عرفات میں جو رحمت کی بارش ہوئی اس نے حجاج کو گرمی سے بڑی راحت بخشی۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST

حجاج عرفات کے میدان میں غروب آفتاب تک پورا دن گزارنے کے بعد مزدلفہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے اپنے اہم خطاب میں ملت سے اتحاد کی اپیل کی اور انسانی نسلوں میں برابری کا درس دیا۔ انہوں نے فلسطین اور دنیا میں تمام بے گھر لوگوں کے لئے دعا مانگی۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST

امسال انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ عازمین ہندوستان سے تشریف لائے ہیں اور یہ تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ ہندوستانی قونصل خانہ نے منی میں ایک کنٹرول روم بنایا ہوا ہے وہ ہندوستانی عازمین کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ ہندوستان کی کئی رضاکار تنظیمیں، ہندوستانی مشن اور سعودی وزارت حج کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ ذمہ داران نے حجاج کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST

سلامتی دستوں کی ترجمان عطیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حج 2019 اب تک کا سب سے محفوظ ترین حج ہے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت سعودی عرب نے تمام اللہ ک مہمانوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں ‘‘۔ 22 لاکھ حجاج میں سے 18 لاکھ حجاج سعودی عرب سے باہر کے ہیں اور ان 18 لاکھ حجاج کو بغیر کسی بچولیے کے آن لائن ویزا دیئے گئے ہیں۔ وزارت حج کے ایک عہدیدار حاتم بن حسن قادی نے اس پر کہا ’’یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے‘‘۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST

منی میں تعینات سیکورٹی گارڈس نے قومی آوازکو بتایا ’’ اس حج میں اب تک کے سب سے بہترین انتظامات رہے ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں مزید بہتری آئی ہے ‘‘۔ سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید ہیں جنہوں نے حال ہی میں ذمہ داری سنبھالی ہے وہ مستقل حجاج کے انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہہں۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے تمام حجاج کی محفوظ واپسی کے لئے انتظامات کیے ہوئے ہیں‘‘۔ قونصل خانہ کے تمام اہلکار منی، مکہ اور مدینہ کے کنٹرول سینٹروں پر تعینات ہیں اور تمام طبی سہولیات کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 8:10 PM IST