فائل تصویر آئی اے این ایس
شمال مغربی اور شمالی ترکی میں آگ نے دو جنگلوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ آگ ہفتے کے روز لگی جو بڑے پیمانے پر جنگل میں پھیل گئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا انخلاء کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیز ہواؤں نے رہائشی علاقوں کی طرف شعلوں کو دھکیل دیا اور گاڑیاں سڑکوں پر پھنس کر رہ گئیں ۔
Published: undefined
صوبہ برسا میں کیسٹل اور گرسو اضلاع کے درمیان ایک بے قابو آگ تیزی سے گاؤإں کی طرف پھیل گئی ، جس سے لوگوں کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا ۔ آن لائن ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی افراد پیدل بھاگ رہے ہیں کیونکہ آگ نے ایک اہم سڑک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ آگ اتنی زبردست ہے کہ شہری امدادی گاڑیوں سمیت مختلف گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں۔
Published: undefined
ترکی کے وزیر زراعت اور جنگلات ابراہیم یومکلی نے ہفتے کے روز ملک بھر میں 76 فعال آگ کی تصدیق کی ہے جس میں 28 جنگلات اور 48 دیہی علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹنگ ٹیمیں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ برسا میں ہفتے کے روز درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور کارابوک میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، آئند دو دنوں میں درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ پہچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @GoldDusters