عرب ممالک

ایران میں بھی پلوامہ جیسا حملہ، پاکستانی دہشت گرد تنظیم ’جیش العدل‘ نے لی ذمہ داری

جمعرات کو جب جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تو اس کے ایک ہی دن پہلے ایران میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا تھا جس میں 27 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے جس طرح جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر شرمناک حملہ کیا، ٹھیک اسی طرح کا حملہ پاکستان کی ایک دیگر دہشت گرد تنظیم نے ایرانی فوجیوں پر بھی ٹھیک ایک دن پہلے کیا تھا۔ اس حملہ میں ایران کے 27 فوجی شہید ہو گئے تھے۔ دراصل معاملہ ایران کے خش جاہدان روڈ کا ہے جہاں ریولیوشنری گارڈ سے بھری بس سرحد پر گشتی کے بعد لوٹ رہی تھی۔ بس کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری کار کو اس قافلے میں داخل کر دیا۔ اس زبردست دھماکہ کی وجہ سے 27 فوجی شہید ہو گئے جب کہ 13 زخمی ہوئے۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

ذرائع کے مطابق ایران میں فوجیوں کی بس پر جو خودکش حملہ ہوا اس کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم ’جیش العدل‘ نے لی ہے۔ حملے کا پیٹرن پوری طرح پلوامہ والا ہی تھا۔ وہاں بھی خود کش حملہ آور دہشت گرد نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری کار ریولیوشنری گارڈ کے قافلے میں گھسا دی تھی۔ بیرونی میڈیا سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جب ریولیوشنری گارڈ سرحد پر گشتی کے بعد لوٹ رہے تھے تب خش جاہدان روڈ پر بس کے ساتھ ایک کار چلنے لگی جو کہ دھماکہ خیز مادوں سے بھری ہوئی تھی۔ اچانک یہ کار قافلے میں تیزی کے ساتھ گھس گئی اور ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined