عرب ممالک

عمان بھی اسرائیل سے سمجھوتہ کے لئے بے چین، بحرین کی تعریف کی

اسرائیل کے خفیہ محکمے کے وزیر نے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کے اعلان کے کچھ دن بعد ہی کہہ دیا تھا کہ عمان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ طور پر تشکیل دے سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسرائیل اور بحرین کے مابین 'امن معاہدے' کا عمان نے خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس سے اسرائیلی اور فلسطین کے مابیں کشیدگی ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

عمان نے سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت اُمید کرتی ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اٹھائے جانےوالے نئے حکمت انگیز اقدامات سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور ایک ایسی مملکت فلسطین کی تشکیل میں مدد ملے گی جس کی راجدھانی مشرقی یروشلم ہوگی۔ اس طرح متعلقہ خطے میں امن قائم ہو سکے گا۔

Published: undefined

اسرائیل کے خفیہ محکمے کے وزیر نے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کے اعلان کے کچھ دن بعد ہی کہہ دیا تھا کہ عمان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ طور پر تشکیل دے سکتا ہے۔

Published: undefined

حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایک سے زیادہ عرب ممالک علاقائی سیاست میں رد عمل سے زیادہ حکمت انگیزی سے کام لے کر بڑےقدم اٹھا رہے ہیں جس نے مشرق وسطیٰ میں اندیشوں کا رخ امکانات کی طرف موڑ دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے ان سارے معاہدوں میں سعودی عرب کی خاموش رضامندی شامل ہے اور بہت ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب بھی فلسطین اور امن کے نام پر ایسا ہی کوئی معاہدہ اسرائیل سے کر لے۔ دنیا کے مسلمانوں میں ان حالات کو لے کر بےچینی ہے اور وہ اب یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اتنے سالوں کی اس لڑائی اور نفرت کا کیا فائدہ ہوا، کیا یہ سب کسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined