عرب ممالک

دنیا بھر سے 11 لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچے

جدہ میں واقعہ ہندوستانی قونصل نے اطلاع دی ہے کہ ایک لاکھ 9 ہزار آٹھ سو تیرہ حجاج حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جبکہ چھبیس ہزار چھ سو پچاسی حجاج حکومت ہند کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا بھر سے کم وبیش 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائی کے لیےسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

اس وقت لاکھوں حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ وہ عمرے کی ادائی، طواف بیت اللہ اور دوسری عبادات میں مصروف ہیں۔ ایک بڑی تعداد مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عبادت و ریاضت میں مصروف ہے۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

سعودی حکومت کے مقرر کردہ حج کوٹا کے مطابق انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ اور ہندوستان اور پاکستان سے دو-دو لاکھ عازمین حج کے لیے پہنچیں گے۔ ہندوستان سے سوموار تک ایک لاکھ 36 ہزار جبکہ پاکستان سے ایک لاکھ 35 ہزارعازمینِ حج سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

جدہ میں واقعہ ہندوستانی قونصل نے ہندوستانی حج مشن کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ ایک لاکھ نو ہزار آٹھ سو تیرہ حجاج حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جبکہ چھبیس ہزار چھ سو پچاسی حجاج حکومت ہند کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

ادھر، مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان میں چھیانوے ہزارعازمین سرکاری حج اسکیم اور چھتیس ہزارنجی حج اسکیم کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہنچے ہیں۔ ان حجاج کو 409 پروازیں لے کر سعودی عرب پہنچی ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

انھوں نے بتایا کہ پچاس ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ ان میں زیادہ ترعازمین پہلے سیدھے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وہاں انھوں نے آٹھ یا نو روز تک قیام کیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے آٹھ ہزار سے زیادہ عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور اٹھاسی ہزار مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 7:10 PM IST