عرب ممالک

مکہ مکرمہ: ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 600 املاک مسمار

جلال بن عبد الجلیل کعکی‌ نے بتایا کہ النکاسہ کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبہ 12 مراحل پر مشتمل ہے جس کے چھ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ ترقیاتی کام دن و رات جاری ہے۔

مکہ المکرمہ: ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 600 املاک مسمار
مکہ المکرمہ: ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 600 املاک مسمار 

مکہ المکرمہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انجینئر جلال بن عبدالجلیل کعکی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں النکاسہ کے مقام پر ترقیاتی منصوبے کے تحت چھ سو کے قریب املاک کو مسمار کیا گیا ہے۔ انہوں‌ نے بتایا کہ النکاسہ کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبہ 12 مراحل پر مشتمل ہے جس کے چھ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ ترقیاتی کام دن و رات جاری ہے۔

Published: 27 Aug 2020, 1:35 PM IST

کعکی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبے خواہ النکاسہ میں ہوں یا الکدوا میں ہو، وہ مقدس دارالحکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہے تاکہ شہری رہائش، نقل و حمل کے نیٹ ورک، عوامی خدمات اور معاشرتی اور معاشی سرگرمیاں کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Published: 27 Aug 2020, 1:35 PM IST

مکہ مکرمہ ہسٹری سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فواز الدہاس نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ قوز النکاسہ جنوبی مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔ یہ علاقہ ماضی میں قافلوں کا داخلی راستہ ہوا کرتا تھا۔ اسے قوز النکاس کا نام اس کے ریتلے پن کی وجہ سے دیا گیا۔ تاہم بعد میں یہ ایک گنجان آباد شہر میں تبدیل ہو گیا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 27 Aug 2020, 1:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Aug 2020, 1:35 PM IST