عرب ممالک

سعودی خواتین کو کیا کرنے کی اجازت نہیں! جانیں

سعودی حکومت نے حالیہ کچھ عرصے میں خواتین کو گاڑی چلانے سے لے کے تنہا سفر کرنے تک کی اجازت تو دی ہے، تاہم ابھی بہت سے ایسے امور ہیں، جنہیں انجام دینے کی اجازت خواتین کو ابھی بھی نہیں۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انتہائی قدامت پسند سعودی عرب میں متعدد امور میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے خواتین پر عائد کئی پابندیوں کا خاتمہ تو کیا ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خواتین اب بھی کئی طرح کے مسائل اور پابندیوں کا شکار ہیں۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

جمعے کے روز سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ کسی ’وارث‘ سے اجازت لیے بغیر سفر کر سکتی ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب میں یہ ضابطہ نافذ تھا کہ خواتین کو سفر کے لیے اپنے مرد 'والی‘ سے اجازت لینی پڑتی تھی۔ تاہم اب بھی زندگی کے اہم معاملات میں فیصلے کے لیے ابھی بھی خواتین کو مرد رشتہ داروں کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

سعودی عرب میں خواتین کو اس وقت لاحق اہم مسائل اب بھی بدستور موجود ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی خاتون اپنی مرضی سے شادی نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے اسے اپنے مرد ’والی‘ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ ایسی خواتین جو اس ضابطے کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں، انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح خواتین اگر کسی غیر ملکی سے شادی کرتی ہیں، تو ان کے شوہروں کو سعودی شہریت منتقل نہیں ہوتی۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

جمعے کے روز سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 21 برس سے زائد عمر کی خواتین پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کرنے کی مجاز ہوں گی۔ سعودی عرب میں خواتین کو اب پیدائش، شادی اور طلاق جیسے معاملات خود سے رجسٹر کرانے کا حق بھی دے دیا گیا ہے۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

اسی طرح خواتین کو اب خاندانی امور سے متعلق سرکاری دستاویزات جاری ہو سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ بچوں کی 'کفیل‘ بھی بن سکیں گی۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

سن 2017 سے خواتین کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ اپنے مرد 'کفیلوں‘ سے پوچھے بغیر تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد اب بھی فقط 'ایڈہاک بنیادوں‘ پر ہو رہا ہے جب کہ اس معاملے میں مستقل بنیادوں پر کسی حل کی ضرورت ہے۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

یہ بات اہم ہے کہ کئی معاملات میں فقط قانون سازی کافی نہیں، کیوں کہ قانون بن جانے کے باوجود معاشرتی طور پر کئی رسوم مسلسل جاری ہیں۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Aug 2019, 3:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو