عرب ممالک

سعودی عرب: مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی عید الفطر

سعودی عرب میں شوّال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اورآج منگل چار جون کو مملکت میں مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں شوّال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اورآج منگل چار جون کو مملکت میں مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے سوموار کو شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت نے ان کے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ  وزیراعلیٰ محمود خان پورے صوبے میں ایک ہی روز عید منانا  چاہتے ہیں جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں بدھ کو عید ہونے کا امکان ہے۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ چاند کی حرکت اور ایام میں اس رد وبدل کی بنا پر اسلامی مہینے کا آغاز کسی خاص تاریخ یا دن کو نہیں ہوتا بلکہ ہر سال اسلامی مہینے کے ایام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ نیز ہر اسلامی ملک میں چاند کی رؤیت وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے اور ان کے ہاں نئے قمری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے علماء پر مشتمل بورڈ قائم ہیں اور جدید رصدگاہیں بھی ان کی معاونت کرتی ہیں۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

جغرافیائی فرق کی وجہ سے مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہوسکتا ہے۔اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔قرآن مجید میں بیان کردہ تعلیمات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور روایت کے مطابق ہلال کی رؤیت پر رمضان المبارک کا آغاز کیا جاتا ہے اور پھر 29 یا 30 روزے پورے ہونے اور شوال کا چاند نظر آنے پر عید الفطر منائی جاتی ہے۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

بالعموم تمام اسلامی ممالک میں سرکاری رؤیت ہلال کمیٹیاں یا سینیر علماء پر مشتمل بورڈ ٹھوس اور معتبر شہادتوں کی بنیاد پر نیا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہیں۔پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا منگل کی شام اجلاس ہوگا اور وہ نئے ہلال سے متعلق ٹھوس شہادتوں کی بنا پر کوئی فیصلہ کرے گی۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

عید الفطر پر شاہ سلمان کا عالم اسلام کے لیے تہنیتی پیغام

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی ہے۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عوام، مملکت میں‌ مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لیے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jun 2019, 9:10 AM IST