فائل تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے غزہ شہر کے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہر واپس نہ آئیں کیونکہ یہ تا حال ایک "خطرناک جنگی علاقہ" ہے۔ ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر شائع ایک پیغام میں ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شمالی غزہ یا آس پاس کے ان علاقوں میں واپس نہ جائیں جہاں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔
Published: undefined
ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا "وادی غزہ کے شمال میں واقع علاقہ بدستور ایک خطرناک جنگی زون تصور کیا جا رہا ہے، اس علاقے میں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔"امریکی ویب سائٹ "axios" کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کو روک کر دفاعی کارروائیوں پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مقامی حکام نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بم باری روکنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ہفتے کو غزہ پر حملے کیے۔ اس سے قبل حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ امن کے لیے تیار ہے، قیدیوں کی رہائی اور امریکی امن منصوبے کی دیگر شرائط سے متفق ہے۔
Published: undefined
مقامی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ طبی ٹیموں اور حکام نے بتایا کہ 4 افراد غزہ شہر میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ہلاک ہوئے، جب کہ جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
Published: undefined
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "فرانس پریس" کو بتایا کہ اسرائیل نے رات کے دوران غزہ شہر پر درجنوں فضائی حملے کیے، حالانکہ صدر ٹرمپ نے بم باری روکنے کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے کہا "یہ ایک نہایت شدید رات تھی جس میں قابض فوج نے صدر ٹرمپ کی اپیل کے باوجود، غزہ شہر اور پٹی کے بعض دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولہ باری کی"۔
Published: undefined
انھوں نے مزید بتایا کہ "قابض فوج نے گزشتہ رات غزہ میں 20 سے زائد گھروں اور عمارتوں کو تباہ کیا۔" بصل نے کے مطابق غزہ شہر میں صورت حال نہایت خطرناک ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ "شمالی علاقے میں کئی زخمی موجود ہیں جن تک ہم نہیں پہنچ پا رہے کیونکہ وہاں ٹینک تعینات ہیں اور مسلسل بم باری جاری ہے۔"
Published: undefined
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے صبح سویرے اعلان کیا کہ حماس کے جواب کے بعد اسرائیل صدر ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے ... یعنی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے "فوری عمل درآمد" کی تیاری کر رہا ہے۔
Published: undefined
اس اعلان کے کچھ دیر بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ملک کی سیاسی قیادت نے فوج کو غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس کے برعکس اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں غزہ میں کارروائیاں کم کرنے کا کوئی ذکر کیے بغیر فورسز کو ہدایت دی کہ وہ ٹرمپ منصوبے کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے لیے اپنی تیاریوں کو مضبوط کریں۔
Published: undefined
حماس، جو غزہ پٹی کا نظم و نسق چلا رہی ہے، اس نے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے حماس کو اتوار تک کا وقت دیا تھا کہ وہ منصوبے کو قبول کرے، بصورتِ دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined