عرب ممالک

اسرائیلی میزائل نے دمشق کو نشانہ بناکر حملہ کیا

دمشق میں آدھی رات کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، بعد میں سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی کہ یہ دمشق کے آس پاس میں ایک اسرائیلی میزائل حملہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

اسرائیلی میزائلوں نے سنیچر کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے ارد گرد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جو شام کے خلاف اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین ہے۔ یہ معلومات ژنہوا نے ہفتے کے روز شام کے قومی ٹی وی کے حوالے سے دی ہے۔

Published: undefined

دمشق میں آدھی رات کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، بعد میں سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی کہ یہ دمشق کے آس پاس میں ایک اسرائیلی میزائل حملہ تھا۔

Published: undefined

دریں اثنا، شامی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 1:35 بجے 'اسرائیلی دشمن' نے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں کی سمت فضائی حملہ کیا اور دمشق کے اطراف میں کچھ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

بیان کے مطابق فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اسرائیل نے شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے قافلے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined