عرب ممالک

رمضان المبارک کے لیے مسجد حرام میں سب سے بڑے آپریشنل پلان کا افتتاح

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے افطار کے لیے طے شدہ طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ماہ صیام میں مسجد حرام میں مخصوص شرائط کے تحت اجتماعی افطار کی اجازت ہوگی۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے دو سال کے وقفے کے بعد (2000) خصوصی اجازت نامہ جاری کرکے مسجد الحرام میں افطار کے سفر کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے افطار کے لیے طے شدہ طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ماہ صیام میں مسجد حرام میں مخصوص شرائط کے تحت اجتماعی افطار کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

ان شرائط اور اقدامات کا مقصد حرمین شریفین میں روزہ داروں، نمازیوں، افطار کرنے اور کرانے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہ صیام کے دوران جنوبی سرحد پر مملکت کے دفاع میں سرگرم بہادر سپاہیوں تک زم زم کے قافلوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے حرمین شریفین کی رہنمائی کا پیغام جاری رکھنے کی اطلاع دی، خاص طور پر رمضان کے بابرکت مہینے میں جہاں صدارت عامہ کی طرف سے مسجد حرام میں علمی اور دینی موضوعات پر لیکچر تیار کیے ہیں جن میں علما کونسل کے 8 ممتاز علماء کے دروس شامل ہوں گے۔ انہوں نے مفتی اعظم حفظہ اللہ کی طرف سے حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے حوالے سے کیے گئے اقدامات میں رہنمائی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

یہ بات کل سوموار کو مکہ المکرمہ میں جنرل پریذیڈنسی کے ہیڈ کوارٹر میں قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماج القصبی کی موجودگی میں سال 1443 ھ کے رمضان المبارک کے لیے صدارت عامہ کی طرف سے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کے افتتاح کے موقع پر سامنے آئی۔

Published: undefined

اس موقعے پر ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ اللہ نے کرونا وائرس جیسے وبائی مرض کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر میں نرمی کر کے ہمیں عزت بخشی ہے۔ ہم سب کو یقین دلاتے ہیں کہ صدارت عامہ مسلسل جراثیم کشی اور اسپرے کے کام کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کے حصول کو اسی تیز رفتاری سے جاری رکھے گی تاکہ مقدس مقامات میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Published: undefined

انہوں نے نشاندہی کی کہ صدارت عامہ نے اپنی خدمات میں بہت سے اسمارٹ روبوٹس متعارف کرائے ہیں جو معتمرین کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر وقت خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری مسجد حرام میں جگہ جگہ موجود ہیں۔ صدارت عامہ نے اپنی تمام انسانی توانائیاں بروئے کار لائیں۔ تقریباً 12 ہزار مرد و خواتین کارکنان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زائرین کی خدمت پر مامور ہوں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined