تصویر بشکریہ یو این آئی
مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے ۔غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکہ، ترکی، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Published: undefined
امریکی صدر نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے مصری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ،غزہ امن معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے، ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔
Published: undefined
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ دستاویز میں غزہ سے متعلق معاہدے کے ضابطوں کی تشریح شامل ہے، غزہ معاہدہ ایک جامع معاہدہ ہے، غزہ معاہدہ سب سے مشکل کام تھا، اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ معاہدہ پائیدار ہوگا، اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی حل طلب مسئلہ ہے، غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد فراہم کریں گے۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کیلئے قطری امیر کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں، ترک صدر اردوگان کا بھی شکریہ جن کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، صدر اردوگان بہترین انسان ہیں ان کی دوستی پر شکر گزار ہوں۔
Published: undefined
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے امن معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آگئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے۔ 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی آج ہی اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی۔ اسرائیل کی عوفر جیل سے رہا 1 ہزار 966 فلسطینی قیدیوں کی بسیں غزہ پہنچ گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined